🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
268. بَابُ مَا جَاءَ فِي ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16063
عَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: امْدُدْ يَدَكَ أُبَايِعْكَ عَلَى الْإِسْلَامِ، ثُمَّ قُلْتُ:
تَرَكْتُ الْقِدَاحَ وَعَزْفَ الْقِيَانِ وَالْخَمْرَ تَصْلِيَةً وَابْتِهَالًا وَكَرِّي الْمُحَبَّرَ فِي غَمْرَةٍ
وَحَمْلِي عَلَى الْمُسْلِمِينَ الْقِتَالَا فَيَا رَبِّ لَا أُغْبَنَنْ بَيْعَتِي
فَقَدْ بِعْتُ أَهْلِي وَمَالِي بِدَالَا..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَحَمْلِي عَلَى الْمُشْرِكِينَ، بَدَلَ: الْمُسْلِمِينَ. وَقَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا غُبِنَتْ صَفْقَتُكَ يَا ضِرَارُ".
وَقَالَ فِي الْإِسْنَادِ: مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَاهِلِيُّ، وَالضَّعِيفُ قُرَشِيٌّ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَثْرَمُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي ثِقَاتِ ابْنِ حِبَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ، وَلَمْ يَقُلِ الْأَثْرَمُ، فَإِنْ كَانَ هُوَ فَقَدْ وُثِّقَ وَإِلَّا فَهُوَ الضَّعِيفُ، وَفِي الْآخَرِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: آپ اپنا ہاتھ بڑھائیں، تاکہ میں اسلام پر آپ کی بیعت کر لوں، پھر میں نے یہ اشعار پڑھے:
”میں نے مغفرت کے حصول اور گریہ و زاری (یعنی توبہ) کے لیے پانسے کے تیروں، کنیزوں کی گائیکی اور شراب کو چھوڑ دیا ہے، اور شدت (یعنی جنگ) کے وقت میرا (اپنے گھوڑے) ”محبر“ کو موڑنا اور میرا مسلمانوں کے خلاف جنگ پر برانگیختہ کرنا (میں نے یہ سب کچھ چھوڑ دیا ہے) تو اے میرے پروردگار! مجھے اس سودے میں نقصان نہ ہو کیونکہ میں نے اپنے اہل خانہ اور مال کے بدلے میں یہ سودا کیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور عبداللہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اور میرا مشرکین پر حملہ کرنا“
یہاں ”مسلمانوں“ کی جگہ لفظ ”مشرکین“ استعمال ہوا ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اے ضرار! تمہارے سودے میں تمہیں خسارہ نہیں ہو گا۔“
انہوں نے سند میں ایک راوی کا نام محمد بن سعید باہلی ذکر کیا ہے، جبکہ ضعیف راوی قرشی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک سند میں ایک راوی محمد بن سعید بن زیاد اثرم ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان کی کتاب ”الثقات“ میں محمد بن سعید بن زیاد کا ذکر ہے، لیکن انہوں نے لفظ اثرم نقل نہیں کیا، اگر تو یہ وہی ہے تو پھر اس کی توثیق کی گئی ہے اور اگر یہ وہ نہیں ہے، تو پھر یہ راوی ضعیف ہے، اور دوسری سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16063]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8132)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16262، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6661، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8132»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16063 in Urdu