🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1610
وَعَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَرَاهُ ذَكَرَهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْعَبْدَ الْمَمْلُوكَ لِيُحَاسَبُ بِصَلَاتِهِ، فَإِذَا نَقَصَ مِنْهَا قِيلَ لَهُ: لِمَ نَقَصْتَ مِنْهَا؟ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ سَلَّطْتَ عَلَيَّ مَلِيكًا شَغَلَنِي عَنْ صَلَاتِي، فَيَقُولُ: قَدْ رَأَيْتُكَ تَسْرِقُ مِنْ مَالِهِ لِنَفْسِكَ، فَهَلَّا سَرَقْتَ مِنْ عَمَلِكَ لِنَفْسِكَ؟ فَيَجِبُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْهِ الْحُجَّةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَثَّقَهُ عُثْمَانُ وَأَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
حسن بصری نے، سیدنا ابوہریرہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: (راوی بیان کرتے ہیں:) میرا خیال ہے انہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ذکر کیا ہے (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے:) ”غلام بندے سے، اُس کی نماز کے بارے میں حساب لیا جائے گا، جب اس میں کوئی کمی ہو گی، تو اس سے کہا: جائے گا: تم نے اس میں کیوں کمی کی؟ تو وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار!! تو نے مجھ پر ایک ایسا مالک مسلط کر دیا تھا، جس نے مجھے نماز سے غافل کر دیا تھا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے تمہیں دیکھا تھا کہ تم اس کے (یعنی اپنے مالک کے) مال میں سے، اپنی ذات کے لئے چوری کر لیتے تھے، تو کیا تم اپنے عمل میں سے، اپنی ذات کے لئے چوری نہیں کر سکتے تھے؟ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) تو اس کے خلاف اللہ تعالیٰ کی حجت لازم ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، جسے عثمان، امام أحمد اور ایک جماعت نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1610]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8153»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 1610 in Urdu