🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
312. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ الْخُزَاعِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن حمق خزاعی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16128
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِرْبَهُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ تَبْعَثُنَا وَلَا لَنَا زَادٌ، وَلَا لَنَا طَعَامٌ، وَلَا عِلْمَ لَنَا بِالطَّرِيقِ! فَقَالَ:" إِنَّكُمْ سَتَمُرُّونَ بِرَجُلٍ صَبِيحِ الْوَجْهِ، يُطْعِمُكُمْ مِنَ الطَّعَامِ وَيَسْقِيكُمْ مِنَ الشَّرَابِ، وَيَدُلُّكُمْ عَلَى الطَّرِيقِ، وَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَلَمَّا نَزَلَ الْقَوْمُ عَلَيَّ جَمَلٍ يُشِرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، وَيَنْظُرُونَ إِلَيَّ قَالُوا: أَبْشِرْ بِبُشْرَى مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ; فَإِنَّا نَعْرِفُ فِيكَ نَعْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَأَخْبَرُونِي بِمَا قَالَ لَهُمْ، فَأَطْعَمْتُهُمْ وَسَقَيْتُهُمْ وَزَوَّدْتُهُمْ، وَخَرَجْتُ مَعَهُمْ حَتَّى دَلَلْتُهُمْ عَلَى الطَّرِيقِ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى أَهْلِي وَأَوْصَيْتُهُمْ بِإِبِلِي، ثُمَّ خَرَجْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: مَا الَّذِي تَدْعُو إِلَيْهِ؟ فَقَالَ:" أَدْعُو إِلَى شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ الْبَيْتِ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ". فَقُلْتُ: إِذَا أَجَبْنَاكَ إِلَى هَذَا فَنَحْنُ آمِنُونَ عَلَى أَهْلِنَا وَدِمَائِنَا وَأَمْوَالِنَا؟ قَالَ:" نَعَمْ". فَأَسْلَمْتُ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى أَهْلِي فَأَعْلَمْتُهُمْ بِإِسْلَامِي، فَأَسْلَمَ عَلَى يَدَيْ بَشَرٌ كَثِيرٌ مِنْهُمْ، ثُمَّ هَاجَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَيْنَا أَنَا عِنْدَهُ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ لِي:" يَا عَمْرُو، هَلْ لَكَ أَنْ أُرِيَكَ آيَةَ الْجَنَّةِ، يَأْكُلُ الطَّعَامَ، وَيَشْرَبُ الشَّرَابَ، وَيَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ؟". قُلْتُ: بَلَى، بِأَبِي أَنْتَ. قَالَ:" هَذَا وَقَوْمُهُ". وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَقَالَ لِي:" يَا عَمْرُو، هَلْ لَكَ أَنْ أُرِيَكَ آيَةَ النَّارِ، يَأْكُلُ الطَّعَامَ، وَيَشْرَبُ الشَّرَابَ، وَيَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ؟". قُلْتُ: بَلَى، بِأَبِي أَنْتَ. قَالَ:" هَذَا وَقَوْمُهُ آيَةُ النَّارِ". وَأَشَارَ إِلَى رَجُلٍ.
فَلَمَّا وَقَعَتِ الْفِتْنَةُ، ذَكَرْتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَفَرَرْتُ مِنْ آيَةِ النَّارِ إِلَى آيَةِ الْجَنَّةِ، وَيَرَى بَنِي أُمَيَّةَ قَاتِلِي بَعْدَ هَذَا؟ قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ: وَاللَّهِ إِنْ كُنْتُ فِي حَجَرٍ فِي جَوْفِ حَجَرٍ لَاسْتَخْرَجَنِي بَنُو أُمَيَّةَ حَتَّى يَقْتُلُونِي. حَدَّثَنِي بِهِ حَبِيبِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ رَأْسِي أَوَّلُ رَأْسٍ يُحْتَزُّ فِي الْإِسْلَامِ، وَيُنْقَلُ مِنْ بَلَدٍ إِلَى بَلَدٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی، اُن لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں بھیج رہے ہیں، ہمارے پاس زاد سفر بھی نہیں ہے اور ہمارے پاس کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں ہے اور ہمیں راستے کا بھی پتہ نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ عنقریب ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرو گے، جس کا چہرہ خوبصورت ہو گا، وہ تمہیں کھانا کھلائے گا، مشروب پلائے گا اور راستے کے بارے میں تمہاری رہنمائی کرے گا، اور وہ شخص اہل جنت میں سے ہو گا، راوی کہتے ہیں: جب وہ لوگ میرے پاس آ کر ٹھہرے، تو انہوں نے ایک دوسرے کی طرف اشارے کرنے شروع کیے، میں نے کہا: تم ایک دوسرے کی طرف اشارے کر رہے ہو اور میری طرف دیکھ رہے ہو؟ تو ان لوگوں نے کہا: تم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے آنے والی خوشخبری کو قبول کرو، کیونکہ ہمیں تمہارے اندر وہ صفت پتہ چل گئی ہے، جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کی تھی، انہوں نے مجھے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے جو ارشاد فرمایا تھا، تو میں نے ان لوگوں کو کھانا کھلایا، انہیں پانی پلایا، انہیں زاد سفر دیا، پھر میں ان لوگوں کے ساتھ نکلا اور انہیں راستے کے بارے میں بتایا، پھر میں اپنے گھر واپس آیا، اپنے اونٹوں کے بارے میں اپنے گھر والوں کو تلقین کی پھر میں نکل کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: آپ کس چیز کی طرف دعوت دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دینے کی طرف دعوت دینا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اللہ کا رسول ہوں، اور نماز قائم کرنے اور زکوۃ دینے اور بیت اللہ کا حج کرنے اور رمضان کے روزے رکھنے (کی طرف دعوت دیتا ہوں) میں نے عرض کی: اگر ہم آپ کی اس دعوت کو قبول کر لیں، تو کیا ہم اپنے اہل، اپنی جانوں اور اپنے اموال کے حوالے سے امن میں ہوں گے؟، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، تو میں نے اسلام قبول کر لیا، پھر میں واپس اپنے اہل خانہ کے پاس واپس آیا اور انہیں اپنے اسلام قبول کرنے کے بارے میں بتایا، تو میرے ہاتھ پر بہت سے لوگوں نے اسلام قبول کر لیا، پھر میں ہجرت کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔
ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا آپ نے مجھ سے فرمایا: اے عمرو! کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو کہ میں تمہیں جنت کی نشانی دکھاؤں؟ جو کھانا کھاتا ہے اور مشروب پیتا ہے اور بازاروں میں چلتا ہے، میں نے عرض کی: میرے والد آپ پر قربان ہوں، جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ اور اس کی قوم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی تھی، آپ نے مجھ سے فرمایا: اے عمرو! کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو کہ میں تمہیں جہنم کی نشانی دکھاؤں، جو کھانا کھاتا ہے اور مشروب پیتا ہے اور بازاروں میں چلتا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! میرے والد آپ پر قربان ہوں، آپ نے فرمایا: یہ اور اس کی قوم جہنم کی نشانی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
راوی کہتے ہیں: جب فتنہ واقع ہوا، تو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان یاد آ گیا، تو میں، جہنم کی نشانی سے بھاگ کر، جنت کی نشانی کی طرف آ گیا، اُن کا یہ کہنا تھا کہ اس کے بعد بنوامیہ مجھے قتل کر دیں گے، میں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! اگر میں کسی پتھر کے اندر موجود ہوا تو وہ مجھے تلاش کر کے قتل کر دیں گے، یہ بات میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتائی ہے کہ میرا سر وہ پہلا سر ہو گا، جو اسلام میں کاٹا جائے گا اور اسے ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالملک مسعودی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16128]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16128 in Urdu