الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
323. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16144
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُبَايِعَهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَعْرِفُنِي؟ قَالَ:" نَعَمْ، أَلَمْ تَكُنْ شَرِيكًا لِي فَوَجَدْتُكَ خَيْرَ شَرِيكٍ ; لَا تُدَارِي وَلَا تُمَارِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کی بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ نے مجھے پہچانا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! کیا تم میرے شراکت دار نہیں تھے؟ اور میں نے تمہیں بہترین شراکت دار پایا ہے، تم نہ دھوکہ دیتے تھے اور نہ جھگڑا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16144]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16144]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (701) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6693)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 875»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16144 in Urdu