الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
326. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَرْمَلَةَ بْنِ زَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حرملہ بن زید رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16147
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَ حَرْمَلَةُ بْنُ زَيْدٍ، فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْإِيمَانُ هَهُنَا، وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ، وَالنِّفَاقُ هَهُنَا، وَأَشَارَ إِلَى صَدْرِهِ، وَلَا يَذْكُرُ اللَّهَ إِلَّا قَلِيلًا، فَسَكَتَ عَنْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَدَّدَ ذَلِكَ عَلَيْهِ حَرْمَلَةُ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَرَفِ لِسَانِ حَرْمَلَةَ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَهُ لِسَانًا صَادِقًا، وَقَلْبًا شَاكِرًا، وَارْزُقْهُ حُبِّي وَحَبَّ مَنْ يُحِبُّنِي، وَصَيِّرْ أَمْرَهُ إِلَى الْخَيْرِ". فَقَالَ حَرْمَلَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ لِي إِخْوَانًا مُنَافِقِينَ كُنْتُ فِيهِمْ رَأْسًا، أَلَا أَدُلَّكَ عَلَيْهِمْ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ جَاءَنَا كَمَا جِئْتَنَا اسْتَغْفَرْنَا لَهُ كَمَا اسْتَغْفَرْنَا لَكَ، وَمَنْ أَصَرَّ عَلَى ذَنْبِهِ فَاللَّهُ أَوْلَى بِهِ، وَلَا نَخْرِقُ عَلَى أَحَدٍ سِتْرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، اسی دوران سیدنا حرملہ بن زید رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایمان یہاں ہے، انہوں نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا، اور نفاق یہاں ہے، انہوں نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کیا، اور یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر تھوڑا کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے حوالے سے خاموش رہے، سیدنا حرملہ رضی اللہ عنہ نے اپنی بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دہرائی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حرملہ رضی اللہ عنہ کی زبان کا کنارہ پکڑ کر یہ دعا کی:
”اے اللہ! اس کی زبان کو سچا اور دل کو شکر کرنے والا بنا دے، اور اسے میری محبت اور اس شخص کی محبت نصیب کر دے، جو مجھ سے محبت رکھتا ہو اور اس کے معاملے کو بھلائی کی طرف پھیر دے۔“
سیدنا حرملہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے کچھ بھائی منافق ہیں، میں ان کا سرغنہ تھا، کیا میں آپ کو ان کے بارے میں نہ بتاؤں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ہمارے پاس آئے، جس طرح تم ہمارے پاس آئے ہو، تو ہم اس کے لئے بھی اسی طرح دعائے مغفرت کریں گے، جس طرح ہم نے تمہارے لئے دعائے مغفرت کی ہے اور جو شخص اپنے گناہ پر اصرار کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے بارے میں زیادہ حق رکھتا ہے اور ہم کسی کے پردے کو فاش نہیں کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16147]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3475)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3475»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16147 in Urdu