الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
330. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16151
عَنْ أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ قَالَ: قَالَ مُعَاوِيَةُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ: إِنَّكَ مِنْ قُدَمَاءِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفُقَهَائِهِمْ، فَإِذَا صَلَّيْتَ وَدَخَلْتَ فُسْطَاطِي فَقُمْ فِي النَّاسِ، فَحَدِّثْهُمْ بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي مَوَاضِعِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي مَوَاضِعِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوراشد حبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدیم اصحاب میں سے اور صاحب علم اصحاب میں سے ایک ہیں، جب آپ نماز ادا کر لیں، تو آپ میرے خیمے میں تشریف لائیں اور پھر لوگوں کے درمیان کھڑے ہو کر وہ احادیث بیان کریں جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو اس سے پہلے متعلقہ مقامات پر گزر چکی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16151]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 444/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16151 in Urdu