الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
332. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16153
عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَسْرَبْنَا وَنَحْنُ فِي سَفَرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ دُحْمُسَةٍ، فَأَضَاءَتْ أَصَابِعِي حَتَّى جَمَعُوا عَلَيْهَا ظَهَرَهُمْ، وَمَا سَقَطَ مِنْ مَتَاعِهِمْ، وَإِنَّ أَصَابِعِي لَتُنِيرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ خِلَافٌ.
سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، ایک تاریک رات میں ہم نے پڑاؤ کیا، تو میری انگلیاں روشن ہو گئیں، یہاں تک کہ لوگوں نے ان کی روشنی میں سواریوں کو اکٹھا کیا اور جو سامان گر گیا تھا، وہ بھی اکٹھا کیا، اس دوران میری انگلیاں روشن رہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، کثیر بن زید بن نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16153]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، کثیر بن زید بن نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16153]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2990)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2991»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16153 in Urdu