الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
343. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَعِيدِ بْنِ تَمِيمٍ وَابْنِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سعید بن تمیم رضی اللہ عنہ اور ان کے صاحبزادے کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16165
عَنْ سَعِيدٍ - يَعْنِي ابْنَ تَمِيمٍ - قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ بَنُوكَ؟". قُلْتُ: هَا هُمْ أُولَاءِ. قَالَ:" فَائْتِنِي بِهِمْ". قَالَ: فَأَتَيْتُ أَهْلِي فَأَلْبَسْتُهُمْ قُمُصًا بَيْضَاءَ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِهِمْ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهُمْ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ، وَالضَّلَالَةِ، وَالْفَقْرِ، الَّذِي يُصِيبُ بَنِي آدَمَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا سعید بن تمیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: تمہارے بچے کہاں ہیں؟ میں نے عرض کی: وہ یہاں ہیں، وہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم انہیں میرے پاس لے کر آؤ! راوی کہتے ہیں: میں اپنی بیوی کے پاس آیا، میں نے ان بچوں کو سفید لباس پہنایا، پھر میں انہیں لے کر آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! میں انہیں کفر، گمراہی اور غربت کے حوالے سے، جو بنی آدم کو لاحق ہوتے ہیں، اُن کے حوالے سے ان کو تیری پناہ سے میں دیتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16165]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16165]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5492)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5462»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 16165 in Urdu