🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
351. بَابُ مَا جَاءَ فِي وَرَقَةِ بْنِ نَوْفَلٍ وَغَيْرِهِ .
جناب ابوطالب اور دیگر کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16177
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ عَمِّهِ أَبِي طَالِبٍ: هَلْ تَنْفَعُهُ نُبُوَّتُكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، أَخْرَجْتُهُ مِنْ غَمَرَاتِ جَهَنَّمَ إِلَى ضَحْضَاحٍ مِنْهَا".
وَسُئِلَ عَنْ خَدِيجَةَ - لِأَنَّهَا مَاتَتْ قَبْلَ الْفَرَائِضِ وَأَحْكَامِ الْقُرْآنِ - فَقَالَ:" أَبْصَرْتُهَا عَلَى نَهَرٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ، فِي بَيْتٍ مِنْ قَصَبٍ، لَا صَخَبَ فِيهِ وَلَا نَصَبَ".
وَسُئِلَ عَنْ وَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلٍ، فَقَالَ:" أَبْصَرْتُهُ فِي بُطْنَانِ الْجَنَّةِ عَلَيْهِ سُنْدُسٌ".
وَسُئِلَ عَنْ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، فَقَالَ:" يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُمَّةً وَحْدَهُ بَيْنِي وَبَيْنَ عِيسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ -".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُجَالِدٌ، وَهَذَا مِمَّا مُدِحَ مِنْ حَدِيثِ مُجَالِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کے چچا جناب ابوطالب کے بارے میں دریافت کیا گیا: کیا آپ کی نبوت انہیں فائدہ پہنچائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! میں نے انہیں جہنم کے نچلے حصے سے نکال کے اس کے اوپری حصے تک پہنچا دیا ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں دریافت کیا گیا: کیونکہ وہ فرائض اور قرآن کے احکام نازل ہونے سے پہلے انتقال کر گئی تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اسے جنت کی نہر کے کنارے موجود، موتی سے بنے ہوئے گھر میں دیکھا ہے، جس میں کوئی شور و شغب اور کوئی پریشانی نہیں ہے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ورقہ بن نوفل کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے فرمایا: میں نے اسے جنت کے درمیان میں دیکھا ہے اور اس کے جسم پر سندس کا لباس تھا۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زید بن عمرو بن نفیل کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: اسے قیامت کے دن ایک امت کے طور پر زندہ کیا جائے گا، جو اُمت میرے اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے اور وہ ان افراد میں سے ایک ہے، جس کی حدیث کی تعریف کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16177]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2047)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4096، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6779، 6915»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 16177 in Urdu