🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
356. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ .
احنف بن قیس کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16191
عَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَطُوفُ بِالْبَيْتِ [ إِذْ لَقِيَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَقَالَ: أَلَا أُبَشِّرُكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: تَذْكُرْ ] إِذْ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى قَوْمِكَ مِنْ بَنِي سَعْدٍ أَدْعُوهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَقُلْتُ: إِيهِ وَاللَّهِ، مَا قَالَ إِلَّا خَيْرًا، أَوْ لَا أَسْمَعُ إِلَّا حَسَنًا، فَإِنِّي رَجَعْتُ وَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَقَالَتَكَ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَحْنَفِ". قَالَ: فَمَا أَنَا لِشَيْءٍ أَرْجَى مِنِّي لَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
احنف بن قیس بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں، بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا، اسی دوران بنو سلیم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص مجھ سے ملا اور بولا: کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟ میں نے کہا: جی ہاں! اس نے کہا: کیا تمہیں یاد ہے کہ جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تمہاری قوم بنو سعد کی طرف بھیجا کہ میں انہیں اسلام کی طرف دعوت دوں، تو تم نے کہا تھا: جی ہاں! اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف بھلائی کی بات کہی ہے، یا (یہ کہا تھا:) میں صرف اچھی بات سن رہا ہوں، تو میں واپس آیا اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہاری بات کے بارے میں بتایا، تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! احنف کی مغفرت کر دے، سیدنا احنف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو مجھے اس (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا) سے زیادہ اور کسی چیز کے بارے میں امید نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16191]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7285) اخرجه احمد فى المسند (372/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22650، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6632، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7285»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 16191 in Urdu