الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
357. بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ .
صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء، ان کے سن وفات، اُن کے نسب کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16216
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَبْرٍ الْأَنْصَارِيُّ [ ثُمَّ الْأَوْسِيُّ ] بَدْرِيٌّ، وَيُقَالُ: اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَكَانَ اسْمُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَبْدَ الْعُزَّى، وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ بَدْرٍ، وَيُقَالُ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَبْرِ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مَالِكِ بْنِ الْأَوْسِ بَدْرِيٌّ..
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن جبر انصاری اوسی رضی اللہ عنہ، انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، ان کا نام ایک قول کے مطابق عبداللہ ہے، زمانہ جاہلیت میں ان کا نام عبدالعزیٰ تھا، یہ عبدالرحمن بن عمرو بن بدر ہیں، ایک قول کے مطابق یہ عبدالرحمن بن جبر بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس ہیں، جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16216]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16216 in Urdu