الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
حدیث نمبر: 1624
وَعَنْ بَيْجَرَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: أَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمْنَا وَسَأَلْنَاهُ أَنْ يَضَعَ عَنَّا الْعَتَمَةَ. قَالَ:" صَلَاةُ الْعَتَمَةِ؟" قُلْنَا: إِنَّا نُشْغَلُ بِحَلْبِ إِبِلِنَا. قَالَ:" إِنَّكُمْ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - سَتَحْلِبُونَ وَتُصَلُّونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ الرَّحَّالِ بْنِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ بَيْجَرَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ الرَّحَّالَ وَلَا أَبَاهُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ الرَّحَّالِ بْنِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ بَيْجَرَةَ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ الرَّحَّالَ وَلَا أَبَاهُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا بچرہ بن عامر بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے اسلام قبول کیا، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی: کہ آپ ہمیں عشاء کی نماز معاف کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا ہے: عشاء کی نماز کیوں؟ ہم نے عرض کی: ہم اس وقت اپنے اونٹوں کا دودھ دوہنے میں مصروف ہوتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ نے چاہا، تو تم لوگ دودھ بھی دوہ لو گے اور نماز بھی پڑھ لو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں رحال بن منذر کے حوالے سے، اُس کے والد کے حوالے سے، اس کے دادا سیدنا بچرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، میں نے کسی کو رحال، یا اُس کے والد کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1624]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الباء، باب من اسمه بشير بيحرة بن عامر، 1228، معرفة الصحابة لأبي نعيم الأصبهاني باب الباء، من اسمه بسر بيحرة بن عامر 1196، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1240»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1624 in Urdu