الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ فِي تَارِكِ الصَّلَاةِ .
تارک نماز کا بیان
حدیث نمبر: 1636
وَعَنِ الْمُسَوَّرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَهُوَ مُسَجًّى فَقُلْتُ: كَيْفَ تَرَوْنَهُ؟ قَالُوا: كَمَا تَرَى. قُلْتُ: أَيْقِظُوهُ بِالصَّلَاةِ ; فَإِنَّكُمْ لَنْ تُوقِظُوهُ لِشَيْءٍ أَفْزَعَ لَهُ مِنَ الصَّلَاةِ. فَقَالُوا: الصَّلَاةَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ: هَا اللَّهِ إِذًا! وَلَا حَقَّ فِي الْإِسْلَامِ لِمَنْ تَرَكَ الصَّلَاةَ، فَصَلَّى وَإِنَّ جُرْحَهُ لِيَثْعَبُ دَمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اُس وقت انہیں ڈھانپ دیا گیا تھا، میں نے دریافت کیا: تم لوگوں نے انہیں کس حالت میں پایا ہے؟ لوگوں نے کہا: جیسے آپ دیکھ رہے ہیں، میں نے کہا: تم انہیں نماز کے حوالے سے جگاؤ! کیونکہ تم انہیں، اور کسی ایسی چیز کے حوالے سے نہیں جگا سکتے، جو ان کے نزدیک نماز سے زیادہ اہم ہو، تو لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! نماز کا وقت ہو گیا ہے، انہوں نے فرمایا: جی ہاں! اللہ کی قسم! جی ہاں! ایسے شخص کا اسلام میں کوئی حق نہیں ہے، جو نماز کو ترک کر دیتا ہے، پھر انہوں نے نماز ادا کی، حالانکہ اُن کے زخم سے خون بہہ رہا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1636]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1636]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 1636 in Urdu