الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
361. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْهَارِهِ .
نبی اکرم ﷺ کے اصحاب اور آپ کے سسرالی عزیزوں کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16384
وَعَنْ عِيَاضٍ الْأَنْصَارِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" احْفَظُونِي فِي أَصْحَابِي وَأَصْهَارِي، فَمَنْ حَفِظَنِي فِيهِمْ حَفِظَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَمَنْ لَمْ يَحْفَظْنِي فِيهِمْ تَخَلَّى اللَّهُ عَنْهُ، وَمَنْ تَخَلَّى اللَّهُ عَنْهُ، أَوْشَكَ أَنْ يَأْخُذَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ جِدًّا، وَقَدْ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ جِدًّا، وَقَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا عیاض انصاری رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے اصحاب اور میرے سسرالی عزیزوں کے بارے میں، میری حفاظت کرو، جو شخص ان کے بارے میں میری حفاظت کرے گا، اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی حفاظت کرے گا، اور جو شخص ان کے بارے میں میری حفاظت نہیں کرے گا، اللہ تعالیٰ اس سے لاتعلق ہو جائے گا اور جس سے اللہ تعالیٰ لاتعلق ہو جائے گا، تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی گرفت کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں انتہائی ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16384]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں انتہائی ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16384]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (369/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 16384 in Urdu