🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
364. بَابُ : فِيمَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَآهُمْ
اس شخص کا بیان، جس نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت کی ہو یا اُن کی زیارت کی ہو جنہوں نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت کی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16420
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلصَّحَابَةِ، وَلِمَنْ رَأَى وَلِمَنْ رَأَى".
قَالَ: قُلْتُ: وَمَا قَوْلُهُ: وَلِمَنْ رَأَى؟ قَالَ: مَنْ رَأَى مَنْ رَآهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، إِنْ كَانَ هُوَ أَبُو يَحْيَى الْمَدَنِيُّ هُوَ فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ. قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: قَالَ: أَظُنُّهُ فُلَيْحَ بْنَ سُلَيْمَانَ، ذَكَرَ ذَلِكَ فِي تَرْجَمَةِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: وَقَدْ ذَكَرَ عَبْدَ الْجَبَّارِ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا سہل بن سعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے اللہ! تو صحابہ کی مغفرت کر دے، اور اس کی کر دے، جس نے زیارت کی ہو اور اس کی جس نے زیارت کی ہو۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اس سے مراد کیا ہے؟ جس نے زیارت کی ہو، تو انہوں نے بتایا: جس نے اس کی زیارت کی ہو، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالجبار بن ابوحازم کا معاملہ مختلف ہے اگر تو یہ ابویحیی مدنی ہے، تو پھر یہ فلیح بن سلیمان ہے، ابن حبان کہتے ہیں: میرا خیال ہے یہ فلیح بن سلیمان ہے، انہوں نے یہ بات عبدالجبار بن ابوحازم کے حالات میں نقل کی ہے، راوی کہتے ہیں: عبدالجبار کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16420]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5874)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5874»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16420 in Urdu