🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
364. بَابُ : فِيمَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَآهُمْ
اس شخص کا بیان، جس نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت کی ہو یا اُن کی زیارت کی ہو جنہوں نے نبی اکرم ﷺ کی زیارت کی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16422
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ - وَكَانَ أَصَابَهُ سَهْمٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَدْخُلُ النَّارَ مُسْلِمٌ رَآنِي، أَوْ رَأَى مَنْ رَآنِي، وَلَا رَأَى مَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي" [ ثَلَاثًا ] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُقْبَةَ الْجُهَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عبدالرحمن بن عقبہ اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: یہ وہ صاحب ہیں، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے ہوئے تیر لگا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
”ایسا مسلمان جہنم میں داخل نہیں ہو گا، جس نے میری زیارت کی ہو، یا جس نے اُس (صحابی) کی زیارت کی ہو، جس نے میری زیارت کی ہو، اور نہ ہی وہ داخل ہو گا، جس نے اُس کی (تابعی) زیارت کی ہو، جس نے اُس (صحابی) کی زیارت کی ہو، جس نے میری زیارت کی ہو۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: عبدالرحمن بن عقبہ جہنی کے حوالے سے، ان کے والد سے
یہ روایت منقول ہے، اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16422]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1040) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (357/17)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1040»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16422 in Urdu