الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ .
قریش کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16446
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَضَّلَ اللَّهُ قُرَيْشًا بِسَبْعِ خِصَالٍ لَمْ يُعْطَهَا أَحَدٌ قَبْلَهُمْ، وَلَا يُعْطَاهَا أَحَدٌ بَعْدَهُمْ، فَضَّلَ اللَّهُ قُرَيْشًا: بِأَنِّي مِنْهُمْ، وَأَنَّ النُّبُوَّةَ فِيهِمْ، وَأَنَّ الْحِجَابَةَ فِيهِمْ، وَأَنَّ السِّقَايَةَ فِيهِمْ، وَنَصَرَهُمْ عَلَى الْفِيلِ، وَعَبَدُوا اللَّهَ عَشْرَ سِنِينَ لَا يَعْبُدُهُ غَيْرُهُمْ، وَأَنْزَلَ فِيهِمْ سُورَةً مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ تَنْزِلْ فِي أَحَدٍ غَيْرَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالی نے قریش کو سات خصوصیات کے حوالے سے فضیلت عطا کی ہے، جو اُن سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں، اور ان کے بعد کسی کو نہیں دی جائیں گی، اللہ تعالیٰ نے قریش کو یہ فضیلت دی ہے کہ میں اُن میں سے ہوں اور نبوت ان میں ہے، اور حجابہ کا منصب ان میں ہے اور سقایہ کا منصب ان میں ہے، اور اللہ تعالیٰ نے ہاتھیوں کے خلاف ان لوگوں کی مدد کی اور ان لوگوں نے دس سال تک یوں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی کہ ان کے علاوہ اور کسی نے اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں کی، اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں، قرآن کی ایک سورت نازل کی، اُن کے علاوہ اور کسی کے بارے میں (کوئی مستقل سورت) نازل نہیں ہوئی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16446]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16446]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6962»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16446 in Urdu