الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ .
قریش کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16458
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مُوسَى قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ سُلَيْمَانَ بْنِ عَلِيٍّ، فَدَخَلَ شَيْخٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَالَ سُلَيْمَانُ: انْظُرِ الشَّيْخَ، فَأَقْعِدْهُ مَقْعَدًا صَالِحًا ; فَإِنَّ لِقُرَيْشٍ حَقًّا. فَقُلْتُ: أَيُّهَا الْأَمِيرُ، أَلَا أُحَدِّثُكُ بِحَدِيثٍ بَلَغَنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى. قُلْتُ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَهَانَ قُرَيْشًا أَهَانَهُ اللَّهُ". قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! مَا أَحْسَنَ هَذَا، مَنْ حَدَّثَكَ هَذَا؟ قَالَ قُلْتُ: حَدَّثَنِيهِ رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: قَالَ أَبِي: يَا بُنَيَّ، إِنْ وَلَيْتَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ شَيْئًا فَأَكْرِمْ قُرَيْشًا ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَهَانَ قُرَيْشًا أَهَانَهُ اللَّهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
عبیداللہ بن عمر بن موسیٰ بیان کرتے ہیں: میں سلیمان بن علی کے پاس موجود تھا، اسی دوران قریش سے تعلق رکھنے والا ایک بزرگ اندر آیا، سلیمان نے کہا: اس بزرگ کو دیکھو! پھر اس نے انہیں ایک اچھی جگہ پر بٹھایا اور کہا: قریش کا حق ہوتا ہے، میں نے کہا: اے امیر! کیا میں آپ کو ایک حدیث نہ سناؤں؟ جو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ملی ہے، اس نے کہا: جی ہاں! تو میں نے بتایا، مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص قریش کی توہین کرے گا اللہ تعالیٰ اُسے ذلت کا شکار کرے گا۔“ راوی کہتے ہیں: اس نے کہا: سبحان اللہ! یہ کتنی اچھی بات ہے، تمہیں یہ حدیث کس نے بیان کی ہے؟ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: یہ حدیث مجھے ربیعہ بن عبدالرحمن نے سعید بن مسیب کے حوالے سے عمرو بن عثمان بن عفان کے حوالے سے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میرے والد (یعنی سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ) نے مجھ سے کہا: اے میرے بیٹے! اگر تم لوگوں کے معاملات میں سے کسی چیز کے نگران بنو، تو قریش کا احترام کرنا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص قریش کی توہین کرے گا اللہ تعالیٰ اُسے ذلت کا شکار کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16458]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2781) أخرجه احمد فى المسند (460)، أخرجه مسند أحمد برقم: 462، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6269»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16458 in Urdu