الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16499
وَعَنْ قُدَامَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: رَأَيْتُ الْحَجَّاجَ يَضْرِبُ عَبَّاسَ بْنَ سَهْلٍ فِي أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، فَأَتَاهُ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَهُ ضَفْرَانِ، وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ: إِزَارٌ وَرِدَاءٌ، فَوَقَفَ بَيْنَ السِّمَاطَيْنِ فَقَالَ: أَبَا حَجَّاجٍ، أَلَا تَحْفَظُ فِينَا وَصِيَّةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: وَمَا أَوْصَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيكُمْ؟ قَالَ: أَوْصَى أَنْ يُحْسَنَ إِلَى مُحْسِنِ الْأَنْصَارِ، وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ. قَالَ: فَأَرْسَلَهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ، فِي أَحَدِهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبٍ، وَفِي الْآخَرِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
قدامہ بن ابراہیم بیان کرتے ہیں: میں نے حجاج کو دیکھا کہ وہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی وجہ سے عباس بن سہل کی پٹائی کر رہا تھا، اسی دوران سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ حجاج کے پاس آئے اور وہ ایک عمر رسیدہ شخص تھے، ان کے دونوں طرف بال تھے، ان کے جسم پر دو لباس تھے، ایک تہبند تھا اور ایک چادر تھی، وہ پاس آ کر کھڑے ہوئے اور بولے: اے حجاج! کیا تم ہمارے بارے میں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کا خیال نہیں رکھو گے؟ حجاج نے دریافت کیا: آپ لوگوں کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا وصیت کی ہے؟ تو انہوں نے بتایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ وصیت کی ہے کہ انصار کے اچھے فرد کے ساتھ اچھائی کی جائے اور ان کے برے فرد سے درگزر کیا جائے گا، راوی کہتے ہیں: تو حجاج نے عباس کو چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب ہے اور دوسری میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16499]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب ہے اور دوسری میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16499]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7532) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5719 و 6028)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6028، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 839، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16499 in Urdu