الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16510
وَعَنْ مُحَمَّدٍ وَمَحْمُودٍ ابْنَيْ جَابِرٍ قَالَا: خَرَجْنَا يَوْمَ دَخَلَ حُبَيْشُ بْنُ دُلْجَةَ الْمَدِينَةَ بَعْدَ الْحَرَّةِ بِعَامٍ، فَدَخَلَ الْمَدِينَةَ حَتَّى ظَهْرِ الْمِنْبَرُ، فَفَزِعَ النَّاسُ، فَخَرَجْنَا بِجَابِرٍ فِي الْحَرَّةِ، وَقَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ، فَنَكَبَهُ الْحَجَرُ فَقَالَ: أَخَافَ اللَّهُ مَنْ أَخَافَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا قَبْلَ أَنْ نَسْأَلَهُ، فَقُلْنَا: يَا أَبَتَاهُ، وَمَنْ أَخَافَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَخَافَ الْأَنْصَارَ، فَقَدْ أَخَافَ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ".
محمد اور محمود نامی راوی، یہ دونوں جابر کے صاحبزادے ہیں، یہ دونوں بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نکلے، یہ ان دنوں کی بات ہے جب حبیش بن دلجہ مدینہ منورہ میں داخل ہوا تھا، یہ واقعہ حرہ سے ایک سال بعد کی بات ہے، جب وہ مدینہ منورہ میں داخل ہوا اور منبر پر چڑھا، تو لوگ خوف زدہ ہو گئے، ہم سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے کر پتھریلی زمین کی طرف چلے گئے، ان کی بینائی رخصت ہو چکی تھی، انہیں ایک پتھر کے ذریعے ٹھوکر لگی تو انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوف کا شکار کرے، جس نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خوف کا شکار کیا ہے، انہوں نے یہ بات دو یا تین مرتبہ کہی، ہم نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا، ہم نے کہا: اے ابا جان! کون شخص ہے جو اللہ کے رسول کو خوف کا شکار کرے گا؟ تو انہوں نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص انصار کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کرے گا وہ اُس کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کرے گا، جو ان دونوں کے درمیان ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16510]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2805)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5293»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16510 in Urdu