الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16528
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: شَقَّ عَلَى الْأَنْصَارِ النَّوَاضِحُ، فَاجْتَمَعُوا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُونَهُ أَنْ يَكْرِيَ لَهُمْ نَهْرًا سَيْحًا، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَرْحَبًا بِالْأَنْصَارِ، مَرْحَبًا بِالْأَنْصَارِ، وَاللَّهِ لَا تَسْأَلُونِي الْيَوْمَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَيْتُكُمُوهُ، وَلَا أَسْأَلُ اللَّهَ لَكُمْ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَانِيهِ". فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: اغْتَنِمُوهَا وَسَلُوهُ الْمَغْفِرَةَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ لَنَا بِالْمَغْفِرَةِ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار کے لئے یہ پانی لاد کر لانا مشکل کا باعث بن رہا تھا، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اکٹھے ہوئے اور آپ سے یہ درخواست کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے ایک نہر کھدوا دیں، جو مستقل بہتی رہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا: انصار کو خوش آمدید ہے! انصار کو خوش آمدید ہے! اللہ کی قسم! آج تم مجھ سے جو بھی مانگو گے وہ میں تمہیں دے دوں گا اور میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ سے جو بھی چیز مانگوں گا وہ مجھے دیدے گا۔ ان میں سے ایک نے دوسروں سے کہا: تم لوگ اس صورت حال کو غنیمت سمجھو اور تم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دعائے مغفرت کی درخواست کرو، تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے مغفرت کی دعا کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! انصار کی مغفرت کر دے، انصار کے بچوں کی مغفرت کر دے، انصار کے بچوں کے بچوں کی مغفرت کر دے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16528]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (354) أخرجه البزار فى المسند (2808) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (735) اخرجه احمد فى المسند (139/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12006»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16528 in Urdu