🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
374. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ .
عربوں کے قبائل کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16545
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: ذُكِرَتِ الْقَبَائِلُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلُوهُ عَنْ بَنِي عَامِرٍ فَقَالَ:" جَمَلٌ أَزْهَرُ، يَأْكُلُ مِنْ أَطْرَافِ الشَّجَرِ". وَسَأَلُوهُ عَنْ هَوَازِنَ فَقَالَ:" زَهْرَةٌ تَنْبُعُ مَاءً". وَسَأَلُوهُ عَنْ بَنِي تَمِيمٍ فَقَالَ:" ثَبَتُ الْأَقْدَامِ، رُجَّحُ الْأَحْلَامِ، عُظَمَاءُ الْهَامِ، أَشَدُّ النَّاسِ عَلَى الدَّجَّالِ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، هَضْبَةٌ حَمْرَاءُ لَا يَضُرُّهَا مَنْ نَاوَأَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلَامُ بْنُ صُبَيْحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مختلف قبائل کا ذکر کیا گیا، آپ سے بنو عامر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: وہ چمکتی رنگت کا اونٹ ہیں، جو درخت کے اطراف میں سے کھاتا ہے، لوگوں نے آپ سے ہوازن کے بارے میں دریافت کیا: تو آپ نے فرمایا: وہ چمکدار لوگ ہیں، جن سے پانی پھوٹتا ہے، لوگوں نے آپ سے بنو تمیم کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: وہ ثابت قدم لوگ ہیں، سمجھدار ہیں، اُن کے سر بڑے ہیں، آخری زمانے میں دجال کے خلاف وہ سب سے زیادہ سخت ہوں گے، وہ ایک (سطح مرتفع والی) ایسی سرخ مٹی ہے کہ جو شخص اس سے دشمنی کرے، وہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلام بن صبیح ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16545]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8202، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4146، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6981/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 16545 in Urdu