الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
374. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ .
عربوں کے قبائل کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16563
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" بَنُو غِفَارَ، وَأَسْلَمَ، كَانُوا لِكَثِيرٍ مِنَ النَّاسِ فِتْنَةً، يَقُولُونَ: لَوْ كَانَ خَيْرًا مَا جَعَلَهُ اللَّهُ أَوَّلَ النَّاسِ، وَأَنَّهَا غِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بَاخْتِصَارٍ عَنْهُ وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ يُوسِفُ بْنُ خَالِدِ السَّمْتِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بنو غفار اور اسلم قبیلے کے لوگ، بہت سے لوگوں کے لیے آزمائش ہیں، وہ لوگ یہ کہتے ہیں: کہ اگر یہ بھلائی ہوتی، تو اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو (باقی) لوگوں میں سب سے پہلے نہ رکھتا، بے شک غفار قبیلے کے لوگوں کی اللہ تعالیٰ مغفرت کرے اور اسلم قبیلے کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اختصار کے ساتھ اسے اُن صحابی کے حوالے سے نقل کیا ہے، امام بزار کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16563]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7096)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16563 in Urdu