🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1660
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يُبْعَثُ مُنَادٍ عِنْدَ حَضْرَةِ كُلِّ صَلَاةٍ فَيَقُولُ: يَا بَنِي آدَمَ، قُومُوا فَأَطْفِئُوا عَنْكُمْ مَا أَوْقَدْتُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ، فَيَقُومُونَ فَيَتَطَهَّرُونَ [ وَتَسْقُطُ عَنْهُمْ خَطَيَاهُمْ مِنْ أَعْيُنِهِمْ ] وَيُصَلُّونَ، فَيُغْفَرُ لَهُمْ مَا بَيْنَهُمَا، [ ثُمَّ يُوقِدُونَ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ، فَإِذَا كَانَ عِنْدَ صَلَاةِ الْأُولَى نَادَى: يَا بَنِي آدَمَ قُومُوا فَاطْفِئُوا مَا أَوْقَدْتُمْ عَلَى أَنْفُسِكِمْ، فَيَقُومُونَ، فَيَتَطَهَّرُونَ، وَيُصَلُّونَ فَيُغْفَرُ لَهُمْ مَا بَيْنَهُمَا ] فَإِذَا حَضَرَتِ الْعَصْرُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَإِذَا حَضَرَتِ الْمَغْرِبُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَإِذَا حَضَرَتِ الْعَتَمَةُ فَمِثْلُ ذَلِكَ، فَيَنَامُونَ فَيُغْفَرُ لَهُمْ [ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] ; فَمُدْلِجٌ فِي خَيْرٍ، وَمُدْلِجٌ فِي شَرٍّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ وَثَّقَهُ أَيُّوبُ وَسَلْمٌ الْعَلَوِيُّ، وَضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَأَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر نماز کے وقت ایک منادی کو بھیجا جاتا ہے، جو یہ کہتا ہے: اے اولاد آدم! تم اُٹھو! اور اپنے خلاف تم نے جو کچھ جلایا ہے، اسے بجھا دو! لوگ اٹھتے ہیں طہارت حاصل کرتے ہیں، تو ان کی آنکھوں سے ان کے گناہ گر جاتے ہیں، وہ لوگ نماز ادا کرتے ہیں، تو ان کے دو نمازوں کے درمیان کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، پھر وہ اگلی نماز تک کے درمیان کے عرصے میں آگ جلاتے ہیں، جب اگلی نماز کا وقت ہوتا ہے، تو فرشتہ پکار کر کہتا ہے: اے اولاد آدم! اُٹھو اور اس چیز کو بجھا دو! جو تم نے اپنی ذات کے خلاف جلائی ہے، وہ اٹھتے ہیں طہارت حاصل کرتے ہیں، نماز ادا کرتے ہیں، تو ان کے دونوں نمازوں کے درمیان کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، جب عصر کی نماز کا وقت ہوتا ہے، تو ایسا ہی ہوتا ہے، جب مغرب کی نماز کا وقت ہوتا ہے، تو ایسا ہی ہوتا ہے، جب عشاء کی نماز کا وقت ہوتا ہے، تو بھی ایسا ہی ہوتا ہے، پھر جب وہ لوگ سوتے ہیں، تو ان کی مغفرت ہو چکی ہوتی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”تو کوئی بھلائی کے عالم میں رات کرتا ہے، اور کوئی برائی کے عالم میں رات کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے، جسے ایوب اور سلم علوی نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جب کہ شعبہ، امام أحمد، یحیی بن معین اور ابوحاتم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1660]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1660 in Urdu