الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
391. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ .
اہل یمن کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16618
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" أَتَاكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ كَقِطَعِ السَّحَابِ خَيْرُ أَهْلِ الْأَرْضِ". فَقَالَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ عِنْدَهُ: وَمِنَّا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ كَلِمَةً خَفِيَّةً:" إِلَّا أَنْتُمْ".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھا کر آسمان کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ”اہل یمن تمہارے پاس آئیں گے جو بادل کے ٹکڑوں کی مانند (نفع رساں) ہیں، اور وہ اہل زمین کے سب سے بہتر لوگ ہیں (راوی بیان کرتے ہیں:) آپ کے پاس موجود افراد میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اور ہم میں سے؟ (یعنی ہم میں سے بھی کچھ لوگ بہتر ہیں؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پست آواز میں ارشاد فرمایا: البتہ تمہارا معاملہ مختلف ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16618]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (82/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16317»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16618 in Urdu