الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
391. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ .
اہل یمن کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16622
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ إِذْ قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ، وَجَاءَ أَهْلُ الْيَمَنِ، قَوْمٌ نَقِيَّةٌ قُلُوبُهُمْ، حَسَنَةٌ طَاعَتُهُمْ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - الْإِيمَانُ يَمَانٌ، وَالْفِقْهُ يَمَانٌ، وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى بْنِ مُسْلِمٍ الْحَنَفِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ اکبر“ جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی، اور اہل یمن آ گئے جو ایسے لوگ ہیں، جن کے دل صاف ہیں، اور جن کی فرمانبرداری عمدہ ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید اس کی مانند کوئی اور کلمہ ارشاد فرمایا) ایمان، یمانی ہے، سمجھ بوجھ یمانی ہے اور دانائی یمانی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عیسیٰ بن مسلم حنفی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16622]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عیسیٰ بن مسلم حنفی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16622]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2837) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2505)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3117، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 79»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16622 in Urdu