🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1663
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ بَاتَ عِنْدَ سَلْمَانَ لِيَنْظُرَ مَا اجْتِهَادُهُ. قَالَ: فَقَامَ يُصَلِّي مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ - فَكَأَنَّهُ لَمْ يَرَ الَّذِي كَانَ يَظُنُّ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ سَلْمَانُ: حَافَظُوا عَلَى هَذِهِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ ; فَإِنَّهُنَّ كَفَّارَاتٌ لِهَذِهِ الْجِرَاحَاتِ مَا لَمْ تُصِبِ الْمَقْتَلَةَ، فَإِذَا صَلَّى النَّاسُ الْعِشَاءَ صَدَرُوا عَنْ ثَلَاثِ مَنَازِلَ: مِنْهُمْ مَنْ عَلَيْهِ وَلَا لَهُ، وَمِنْهُمْ مَنْ لَهُ وَلَا عَلَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ لَا لَهُ وَلَا عَلَيْهِ ; فَرَجُلٌ اغْتَنَمَ ظُلْمَةَ اللَّيْلِ وَغَفْلَةِ النَّاسِ فَرَكِبَ فَرَسَهُ فِي الْمَعَاصِي، فَذَلِكَ عَلَيْهِ وَلَا لَهُ، وَمَنْ لَهُ وَلَا عَلَيْهِ: فَرَجُلٌ اغْتَنَمَ ظُلْمَةَ اللَّيْلِ وَغَفْلَةَ النَّاسِ فَقَامَ يُصَلِّي، فَذَلِكَ لَهُ وَلَا عَلَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ لَهُ وَلَا عَلَيْهِ: فَرَجُلٌ صَلَّى ثُمَّ نَامَ، فَذَلِكَ لَا لَهُ وَلَا عَلَيْهِ، إِيَّاكَ وَالْحَقْحَقَةَ، وَعَلَيْكَ بِالْقَصْدِ وَالدَّوَامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ رات کے وقت سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرے، تاکہ اُن کی رات کی عبادت کا جائزہ لیں، راوی بیان کرتے ہیں: وہ رات کے آخری حصے میں اُٹھ کر نماز ادا کرنے لگے، تو یہ چیز ان کی توقع کے برخلاف تھی، تو انہوں نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ ان پانچ نمازوں کی حفاظت کرو! کیونکہ یہ ان زخموں (یعنی گناہوں) کا کفارہ بن جاتی ہیں، جب تک کہ کوئی مہلک زخم نہ لگ جائے، جب لوگ عشاء کی نماز ادا کر لیتے ہیں، تو وہ تین حیثیتوں میں واپس آتے ہیں، ان میں سے کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں، جن کے ذمہ کچھ ہوتا ہے، اور ان کے حق میں کچھ نہیں ہوتا، کچھ وہ ہوتے ہیں جن کے حق میں کچھ ہوتا ہے، اور ان کے خلاف کچھ نہیں ہوتا، اور کچھ وہ ہوتے ہیں، جن کے حق میں کچھ نہیں ہوتا، اور جن کے خلاف بھی کچھ نہیں ہوتا، تو جو شخص رات کی تاریکیوں اور لوگوں کی غفلت کو غنیمت شمار کرے گا، وہ گناہوں کے بارے میں اپنے گھوڑے پر سوار ہو جائے گا، یہ وہ شخص ہے، جس کے خلاف کچھ ہوتا ہے، اس کے حق میں کچھ نہیں ہوتا، اور جس شخص کے حق میں کچھ ہوتا ہے، اور اس کے خلاف کچھ نہیں ہوتا، وہ ایک ایسا شخص ہے، جو رات کی تاریکی اور لوگوں کی غفلت کو غنیمت شمار کرتا ہے، اور اٹھ کر نماز ادا کرتا ہے، تو یہ وہ شخص جس کے حق میں کچھ ہوتا ہے، اور اس کے خلاف کچھ نہیں ہوتا، اور کچھ ایسے لوگ ہیں کہ جن کے حق میں کچھ نہیں ہوتا اور ان کے خلاف بھی کچھ نہیں ہوتا، تو یہ وہ شخص ہے، جو نماز ادا کر کے سو جاتا ہے، تو یہ وہ شخص ہے کہ جس کے حق میں کچھ نہیں ہوتا اور اس کے خلاف بھی کچھ نہیں ہوتا، تو تم انتہاء پسندی سے بچنے کی کوشش کرو! اور میانہ روی اور باقاعدگی کو اختیار کرو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1663]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 1663 in Urdu