الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
393. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الشَّامِ .
شام کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16649
وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَجَنَّدَ النَّاسُ أَجْنَادًا، جُنْدٌ بِالْيَمَنِ، وَجُنْدٌ بِالشَّامِ، وَجُنْدٌ بِالْمَشْرِقِ، وَجُنْدٌ بِالْمَغْرِبِ". فَقَالَ رَجُلٌ: مَرْحَبًا يَا رَسُولَ اللَّهِ، خِرْ لِي، فَإِنِّي فَتًى شَابٌّ، فَلَعَلِّي أُدْرِكُ ذَلِكَ، فَأَيُّ ذَلِكَ تَأْمُرُنِي؟ فَقَالَ:" عَلَيْكَ بِالشَّامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَفِيهِمَا الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الطَّرِيقَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ مختلف گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے، ایک لشکر یمن میں ہو گا، ایک لشکر شام میں ہو گا، ایک لشکر مشرق میں ہو گا، ایک لشکر مغرب میں ہو گا، ایک صاحب نے عرض کی: آپ کو خوش آمدید ہے، یا رسول اللہ! آپ میرے لئے اختیار کر لیں (یعنی کوئی تجویز کر دیں) کیونکہ میں ایک نوجوان شخص ہوں، ہو سکتا ہے، میں اس طرح کی صورتحال پا لوں، تو آپ مجھے اس بارے میں کیا ہدایت کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر شام جانا لازم ہے۔“ یہی روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان دونوں میں ایک راوی مغیرہ بن زیاد ہے اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے، دونوں طریقوں میں سے ایک کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16649]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16649 in Urdu