الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
394. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ مَدَائِنِ الشَّامِ .
شام کے شہروں کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16665
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَسْقَلَانُ أَحَدُ الْعَرُوسَيْنِ، يُبْعَثُ مِنْهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعُونَ أَلْفًا لَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ، وَيُبْعَثُ مِنْهَا خَمْسُونَ أَلْفًا شُهَدَاءَ وُفُودًا إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَبِهَا صُفُوفُ الشُّهَدَاءِ، رُءُوسُهُمْ مُقَطَّعَةٌ فِي أَيْدِيهِمْ، تَثُجُّ أَوْدَاجُهُمْ دَمًا، يَقُولُونَ: رَبَّنَا آتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ إِنَّكَ لَا تُخَلِفُ الْمِيعَادِ، فَيَقُولُ: صَدَقَ عِبَادِي، اغْسِلُوهُمْ بِنَهْرِ الْبَيْضَةِ، فَيَخْرُجُونَ مِنْهُ نَقَاءً بِيضًا، فَيَسْرَحُونَ فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ شَاءُوا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو عِقَالٍ: هِلَالُ بْنُ زَيْدِ بْنِ يَسَارٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَفِي إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ خِلَافٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عسقلان، دو دلہنوں میں سے ایک ہے، وہاں سے قیامت کے دن ستر ہزار ایسے لوگوں کو اٹھایا جائے گا، جن سے حساب نہیں لیا جائے گا، اور وہاں سے 50 ہزار شہداء کو اٹھایا جائے گا، جو وفد کی شکل میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جائیں گے، اور ان شہداء کی صفیں ہوں گی جن کے سر کٹے ہوئے ہوں گے اور ان کے ہاتھوں میں موجود ہوں گے، اُن کی رگوں سے خون بہہ رہا ہو گا اور وہ یہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں وہ چیز عطا کر دے جس کا تو نے اپنے رسولوں کے ذریعے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا، بے شک تو وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔ تو پروردگار یہ فرمائے گا: میرے بندوں نے سچ کہا: ہے، انہیں ”نہر بیضہ“ میں غسل دو! وہ لوگ جب اُس سے نکلیں گے، تو صاف ستھرے چمکدار ہوں گے اور پھر وہ جنت میں جہاں چاہیں گے وہاں ٹھہر جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعقال ہلال بن زید بن یسار ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ اسماعیل بن عیاش نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16665]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعقال ہلال بن زید بن یسار ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ اسماعیل بن عیاش نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16665]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (225/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12943»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16665 in Urdu