الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
394. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ مَدَائِنِ الشَّامِ .
شام کے شہروں کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16669
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرُوا الشَّامَ وَمَنْ فِيهَا مِنَ الرُّومِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكُمْ سَتَغْلِبُونَ عَلَى الشَّامِ، وَتُصِيبُونَ عَلَى بَحْرِهَا حِصْنًا يُقَالُ لَهُ: أَنَفَةٌ، يُبْعَثُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعُونَ أَلْفَ شَهِيدٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، لوگوں نے شام کا اور وہاں موجود رومیوں کا ذکر کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم لوگ شام پر غالب آ جاؤ گے اور تم وہاں کے سمندر میں موجود ایک قلعے میں پہنچو گے، جس کا نام ”انفۃ“ ہو گا قیامت کے دن، وہاں سے ستر ہزار شہیدوں کو اُٹھایا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16669]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16669]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7797)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7797»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16669 in Urdu