الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
400. بَابُ مَا جَاءَ فِي نَاسٍ مِنْ أَبْنَاءِ فَارِسَ .
فارس کے رہنے والے کچھ افراد کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16686
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كَانَ الْعِلْمُ بِالثُّرَيَّا لَتَنَاوَلَهُ نَاسٌ مِنْ أَبْنَاءِ فَارِسَ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ:" الْعِلْمُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَهْرٌ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر علم ثریا (نامی ستارے) پر ہو، تو فارس کے رہنے والوں میں سے کچھ افراد اسے حاصل کر لیں گے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں لفظ ”علم“ نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی شہر ہے جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16686]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7890، 8020، 9177، 9715، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19923»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16686 in Urdu