الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
402. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ .
ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
حدیث نمبر: 16697
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَدِدْتُ أَنِّي لَقِيتُ إِخْوَانِي قَالَ فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَلَيْسَ نَحْنُ إِخْوَانَكَ؟ قَالَ: أنَتُمْ أَصْحَابِي وَلَكَنْ إِخْوَانِي الَّذِينَ آمَنُوا بِي وَلَمْ يَرَوْنِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَلَفْظُهُ:" وَمَتَى أَلْقَى إِخْوَانِي؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَسْنَا إِخْوَانَكَ؟ قَالَ:" بَلْ أَنْتُمْ أَصْحَابِي، وَإِخْوَانِي الَّذِينَ آمَنُوا بِي وَلَمْ يَرَوْنِي".
وَفِي رِجَالِ أَبِي يَعْلَى مُحْتَسِبٌ: أَبُو عَائِذٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْفَضْلِ بْنِ الصَّبَاحِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ جِسْرٌ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحْتَسِبٍ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”میری یہ خواہش تھی کہ میں اپنے بھائیوں سے ملاقات کر لیتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے عرض کی: کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ میرے اصحاب ہو، میرے بھائی وہ لوگ ہوں گے، جو مجھ پر ایمان لائیں گے، حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں:
”میں کب اپنے بھائیوں سے ملوں گا؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”بلکہ تم میرے اصحاب ہو، میرے بھائی وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر ایمان لائیں گے، حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا۔“
امام ابویعلیٰ کے رجال میں ایک راوی محتسب ابوعائذ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابن عدی نے اسے ضعیف کہا: ہے، ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف فضل بن صباح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ”جسر“ ہے اور وہ ضعیف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف ”محتسب“ کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16697]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3390) اخرجه احمد فى المسند (155/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12169، 7933، 9037، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5490»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16697 in Urdu