🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
402. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ .
ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16701
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُهَنِيِّ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَعَ رَاكِبَانِ، فَلَمَّا رَآهُمَا قَالَ:" كِنْدِيَّانِ مَذْحَجِيَّانِ". حَتَّى إِذَا أَتَيَاهُ فَإِذَا رِجَالٌ مِنْ مَذْحِِجٍ قَالَ: فَدَنَا إِلَيْهِ أَحَدُهُمَا لِيُبَايِعَهُ، قَالَ: فَلَمَّا أَخَذَ بِيَدِهِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ مَنْ رَآكَ فَآمَنَ بِكَ وَصَدَّقَكَ وَاتَّبَعَكَ، مَاذَا لَهُ؟ قَالَ:" طُوبَى لَهُ". فَمَسَحَ عَلَى يَدِهِ وَانْصَرَفَ، ثُمَّ أَقْبَلَ الْآخَرُ حَتَّى أَخَذَ بِيَدِهِ لِيُبَايِعَهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ، مَنْ آمَنَ بِكَ وَصَدَّقَكَ وَاتَّبَعَكَ وَلَمْ يَرَكَ؟ قَالَ:" طُوبَى لَهُ، ثُمَّ طُوبَى لَهُ ثُمَّ طُوبَى لَهُ". قَالَ: فَمَسَحَ عَلَى يَدِهِ وَانْصَرَفَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا ابوعبدالرحمن جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران دو سوار سامنے آئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو دیکھا تو آپ نے فرمایا: یہ دونوں کندی اور مذحجی ہیں، یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے پاس آ گئے تو ان کا تعلق مذحج قبیلے سے تھا، راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں میں سے ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا، تاکہ آپ کی بیعت کرے، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ جو شخص آپ کو دیکھے، آپ پر ایمان لائے اور آپ کی تصدیق کرے اور آپ کی پیروی کرے تو اسے کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لیے مبارکباد ہے، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر ہاتھ پھیرا اور واپس چلا گیا، پھر دوسرا شخص آگے آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے کے لئے آپ کا ہاتھ پکڑا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ جو شخص آپ پر ایمان لائے آپ کی تصدیق کرے اور آپ کی پیروی کرے اور اس نے آپ کو نہ دیکھا ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے لیے مبارکباد ہے، اس کے لیے مزید مبارکباد ہے، اس کے لیے مزید مبارکباد ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک پر ہاتھ پھیرا، اور واپس چلا گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16701]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (152/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16937»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 16701 in Urdu