الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ فَضْلِ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى ، وَالْإِكْثَارِ مِنْهُ
اللہ کا ذکر کرنے کی فضیلت اور اُسے زیادہ کرنا
حدیث نمبر: 16744
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا عَمِلَ آدَمِيٌّ عَمَلًا أَنْجَى لَهُ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ".
وَقَالَ مُعَاذٌ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ أَعْمَالِكُمْ لَكُمْ، أَزْكَاهَا عِنْدَ مَلِيكِكُمْ، وَأَرْفَعُهَا فِي دَرَجَاتِكُمْ، وَخَيْرٌ لَكُمْ مِنْ تَعَاطِي الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَمِنْ أَنْ تَلْقَوْا عَدُوَّكُمْ غَدًا فَتَضْرِبُوا أَعْنَاقَهُمْ، وَيَضْرِبُوا أَعْنَاقَكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" ذِكْرُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ زِيَادَ بْنَ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى ابْنِ عَيَّاشٍ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کوئی ایسا عمل نہیں کرتا، جو اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے ذکر سے زیادہ، اللہ کے عذاب سے نجات دلانے والا ہو۔“ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے سب سے بہتر عمل کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جو تمہارے مالک کے نزدیک زیادہ پاکیزہ ہے اور تمہارے درجات کی بلندی کے لئے زیادہ مناسب ہے، اور تمہارے لیے سونا چاندی خرچ کرنے سے زیادہ بہتر ہے، اور اس سے بھی زیادہ بہتر ہے کہ کل تم دشمن کا سامنا کرو، اور تم اُن کی گردنیں اڑاؤ اور وہ تمہاری گردنیں اُڑائیں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا ذکر کرنا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ ابن عیاش کے غلام زیاد بن ابوزیاد نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16744]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (239/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21574، 27905»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 16744 in Urdu