🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ فَضْلِ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى ، وَالْإِكْثَارِ مِنْهُ
اللہ کا ذکر کرنے کی فضیلت اور اُسے زیادہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16747
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ يُخَامِرَ: أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَالَ لَهُمْ: إِنَّ آخِرَ كَلَامٍ فَارَقْتُ عَلَيْهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ قُلْتُ: أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنْ تَمُوتَ وَلِسَانُكَ رَطْبٌ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَفِي هَذِهِ الطَّرِيقِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي مَالِكٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ وَغَيْرِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ غَيْرِ طَرِيقِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَخْبِرْنِي بِأَفْضَلِ الْأَعْمَالِ وَأَقْرَبِهَا إِلَى اللَّهِ؟ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
مالک بن یخامر بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے فرمایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا ہوتے وقت جو میری آخری گفتگو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوئی تھی، اُس میں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک کون سا عمل سب سے زیادہ پسندیدہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ تم ایسی حالت میں مرو کہ تمہاری زبان اللہ کے ذکر سے تر ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور اس طریق میں ایک راوی خالد بن یزید بن عبدالرحمن بن ابومالک ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابوزرعہ دمشقی اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے دوسرے حوالے سے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آپ مجھے سب سے زیادہ فضیلت والے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل کے بارے میں بتائیے۔۔۔۔۔۔“۔
اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16747]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3059) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106/20)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 818، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6052/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 16747 in Urdu