🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَجَالِسِ الذِّكْرِ .
ذکر کی مجالس کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16768
وَعَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ لِلَّهِ سَرَايَا مِنَ الْمَلَائِكَةِ تُجِلُّ اللَّهَ، وَتَقِفُ عَلَى مَجَالِسِ الذِّكْرِ فِي الْأَرْضِ فَارْتَعُوا فِي رِيَاضِ الْجَنَّةِ". قَالُوا: وَأَيْنَ رِيَاضُ الْجَنَّةِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مَجَالِسُ الذِّكْرِ، فَاغْدُوَا وَرُوحُوا فِي ذِكْرِ اللَّهِ، وَاذْكُرُوهُ بِأَنْفُسِكُمْ، مَنْ كَانَ يُحِبُّ أَنْ يَعْلَمَ مَنْزِلَتَهُ عِنْدَ اللَّهِ فَلْيَنْظُرْ كَيْفَ مَنْزِلَةُ اللَّهِ عِنْدَهُ، فَإِنَّ اللَّهَ يُنْزِلُ الْعَبْدَ مِنْهُ حَيْثُ أَنْزَلُهُ مِنْ نَفْسِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى عُفْرَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک اللہ تعالیٰ کچھ فرشتوں کو بھیجتا ہے جو اللہ تعالیٰ کا احترام کرتے ہیں اور زمین میں ذکر کی محافل کے پاس ٹھہرتے ہیں، تو تم لوگ جنت کے باغوں میں سے کچھ کھانے کے لئے حاصل کر لیا کرو، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جنت کے باغات کہاں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ذکر کی محافل، تم لوگ صبح و شام اللہ کا ذکر کیا کرو، اور دل میں بھی اس کا ذکر کیا کرو، جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ یہ بات جان لے کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُس کی قدر و منزلت کیا ہے؟ تو اُسے اس بات کا جائزہ لینا چاہئے کہ اُس کے نزدیک اللہ تعالیٰ کی عظمت کیا ہے؟ کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات کے حوالے سے بندے کو اُسی مقام پر رکھتا ہے، جیسے بندہ اللہ تعالیٰ کو اپنے نزدیک سمجھتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام بزار نے اور امام طبرانی نے اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبدالله ہے جو عفرہ کا غلام ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، ان کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16768]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3064) اخرجه أبو يعلى فى (3064) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2138 و 1865)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1863، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2522، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6057/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16768 in Urdu