🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي مَجَالِسِ الذِّكْرِ .
ذکر کی مجالس کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16772
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ جَمَاعَةِ النِّسَاءِ، فَقَالَ:" لَا خَيْرَ فِي جَمَاعَتِهِنَّ إِلَّا عِنْدَ ذِكْرٍ، أَوْ جِنَازَةٍ، وَإِنَّمَا مَثَلُ جَمَاعَتِهِنَّ إِذَا اجْتَمَعْنَ كَمَثَلِ صَيْقَلٍ أَدْخَلَ حَدِيدَةً النَّارَ، فَلَمَّا أَحْرَقَهَا ضَرَبَهَا، فَأَحْرَقَ شَرَرُهَا كُلَّ شَيْءٍ أَصَابَتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ يَحْيَى بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عُبَادَةَ، وَيَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ اللہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خواتین کے اجتماع کے بارے میں دریافت کیا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خواتین کے اجتماع میں بھلائی نہیں ہے، البتہ ذکر، یا جنازے کا معاملہ مختلف ہے، اُن کے اجتماع کی مثال، جب وہ اکٹھی ہوتی ہیں، تو ان کے اجتماع کی مثال صیقل کی مانند ہے کہ جب لوہے کو آگ میں داخل کیا جاتا ہے، اور جب وہ گرم ہو جاتا ہے، تو اُس پر ضرب لگائی جاتی ہے، تو اس کے شرارے ہر اس چیز کو جلا دیتے ہیں، جسے وہ لگتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے یحیی بن اسحاق کے حوالے سے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور یحیی نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16772]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16772 in Urdu