الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى فِي الْغَافِلِينَ .
غافل لوگوں میں، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا
حدیث نمبر: 16794
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَحَبُّ الْعَمَلِ إِلَى اللَّهِ - جَلَّ وَعَزَّ - سُبْحَةُ الْحَدِيثِ، وَأَبْغَضُ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ - سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى - التَّجْدِيفُ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا سُبْحَةُ الْحَدِيثِ؟ قَالَ:" يَكُونُ الْقَوْمُ يَتَحَدَّثُونَ وَالرَّجُلُ يُسَبِّحُ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا التَّجْدِيفُ؟ قَالَ:" الْقَوْمُ يَكُونُونَ بِخَيْرٍ، فَيَسْأَلُهُمُ الْجَارُ وَالصَّاحِبُ فَيَقُولُونَ: نَحْنُ بِشَرٍّ [ يَشْكُونَ ] ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل ”سبحۃ الحدیث“ ہے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ عمل ”تجدیف“ ہے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ”سبحۃ الحدیث“ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ کچھ لوگ بات چیت کر رہے ہوں اور ایک شخص تسبیح پڑھ رہا ہو، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ”تجدیف“ سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: کچھ لوگ جو بھلائی پر ہوں (یعنی خوشحال ہوں) اور اُن کا پڑوسی، یا ان کا ساتھی اُن سے کچھ مانگے، اور وہ لوگ کہیں: کہ ہمارا تو حال برا ہے، اور وہ لوگ شکایت کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16794]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16794]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (185/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16794 in Urdu