الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
”لا الہ الا اللہ“ کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16798
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي شَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ - وَعُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ حَاضِرٌ يُصَدِّقُهُ - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَلْ فِيكُمْ غَرِيبٌ؟" - يَعْنِي أَهْلَ الْكِتَابِ - قُلْنَا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَمَرَ بِغَلْقِ الْبَابِ وَقَالَ:" ارْفَعُوا أَيْدِيَكُمْ وَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". فَرَفَعْنَا أَيْدِينَا سَاعَةً، [ ثُمَّ وَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ ] ، ثُمَّ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ، اللَّهُمَّ إِنَّكَ بَعَثْتَنِي بِهَذِهِ الْكَلِمَةِ، وَأَمَرْتَنِي بِهَا، وَوَعَدْتَنِي عَلَيْهَا الْجَنَّةَ، وَإِنَّكَ لَا تُخَلِفُ الْمِيعَادَ". ثُمَّ قَالَ:" أَلَا أَبْشِرُوا فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ غَفَرَ لَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاشِدُ بْنُ دَاوُدَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاشِدُ بْنُ دَاوُدَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
یعلیٰ بن شداد بیان کرتے ہیں: میرے والد سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی: اُس وقت سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بھی وہاں موجود تھے، اور انہوں نے میرے والد کی بات کی تصدیق کی، وہ بیان کرتے ہیں: ”ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے درمیان کوئی اجنبی موجود ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ اہل کتاب سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص موجود ہے؟ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازہ بند کر دینے کا حکم دیا اور پھر ارشاد فرمایا: ”تم اپنے ہاتھ بلند کرو! اور ”لا الہ الا اللہ“ پڑھو!“ ہم نے کچھ دیر اپنے ہاتھ بلند کئے رکھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک نیچے کر لیا اور پھر یہ فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، اے اللہ! تو نے مجھے اس کلمہ کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اور تو نے مجھے اس کے بارے میں حکم دیا ہے، اور تو نے میرے ساتھ اس کے حوالے سے جنت کا وعدہ کیا ہے، بے شک تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ خوشخبری حاصل کرو! کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری مغفرت کر دی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی راشد بن داؤد ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16798]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی راشد بن داؤد ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16798]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (10) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7163) اخرجه احمد فى المسند (124/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16672»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 16798 in Urdu