🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
”لا الہ الا اللہ“ کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16812
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا فُلَانُ، فَعَلْتَ كَذَا وَكَذَا؟". قَالَ: لَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا فَعَلْتُ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْلَمُ أَنَّهُ قَدْ فَعَلَهُ، فَكَرَّرَ عَلَيْهِ مِرَارًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُفِّرَ عَنْكَ بِتَصْدِيقِكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" كَفَّرَ اللَّهُ عَنْكَ كَذِبَكَ بِتَصْدِيقِكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم نے اس، اس طرح کا کام کیا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں نے ایسا نہیں کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات جانتے تھے کہ اُس نے ایسا کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سامنے چند مرتبہ یہ بات دہرائی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے «لا اله الا الله» کی تصدیق کرنے کی وجہ سے تمہارا یہ گناہ معاف ہو گیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تمہارے «‏‏‏‏لا اله الا الله» کی تصدیق کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے تمہارے جھوٹ کو تم سے دور کر دیا ہے (یعنی اُسے معاف کر دیا ہے)۔“ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16812]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3068)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6903، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4830/1، 6103/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16812 in Urdu