🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا جَاءَ فِي لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ .
”لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ“ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16824
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَمْ يَسْبِقْهَا عَمَلٌ، وَلَمْ يَبْقَ مَعَهَا سَيِّئَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمُ بْنُ عُثْمَانَ الطَّائِيُّ، ثُمَّ الْفَوْزِيُّ: أَبُو عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ كَمَا فِي الْمِيزَانِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ سُلَيْمَانَ بْنِ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، فَإِنْ وُجِدَ لَهُ رَاوٍ غَيْرُهُ اعْتُبِرَ حَدِيثُهُ، وَيَلْزَقُ بِهِ مَا يَتَسَاهَلُ مِنْ جَرْحٍ أَوْ تَعْدِيلٍ، وَذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَقَالَ: عَنْ أَبِيهِ، وَرَوَى عَنْهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، وَأَبُو عُتْبَةَ: أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْفَرَجِ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَعِنْدَهُ عَجَائِبُ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ ثَلَاثَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھ لے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اُسی کے لئے مخصوص ہے، حمد اس کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”تو کوئی بھی عمل اُس سے سبقت نہیں لے جائے گا، اور اس کے ہمراہ کوئی گناہ باقی نہیں رہے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیم بن عثمان طائی فوزی، ابوعثمان حمصی ہے، جیسا کہ ”میزان الاعتدال“ میں مذکور ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اس کے حافظے کے حوالے سے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ کہا: ہے: اس کے حوالے سے سلیمان بن سلمہ خبائری کے علاوہ کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے، اور یہ راوی ضعیف ہے، اگر اس کے علاوہ اس سے روایت کرنے والا کوئی راوی مل جاتا ہے تو پھر اس کی نقل کردہ حدیث کا اعتبار کیا جائے گا اور اس کو ان لوگوں کے ساتھ ملا دیا جائے گا، جن پر جرح یا تعدیل کے حوالے سے تساہل سے کام لیا جاتا ہے، ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: اس نے اپنے والد سے روایات نقل کی ہیں اور اس سے محمد بن عوف اور ابوعتبہ أحمد بن فرج نے روایات نقل کی ہیں اور یہ راوی مجہول ہے، اس نے عجیب و غریب روایات نقل کی ہیں، اس سے تین افراد نے روایات نقل کی ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16824]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7533)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7533»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16824 in Urdu