🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا .
باقی رہ جانے والی نیکیوں، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16863
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ الْخَلِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَقْرِئْ أُمَّتَكَ مِنِّي السَّلَامَ، وَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ الْجَنَّةَ طَيِّبَةُ التُّرْبَةِ، عَذْبَةُ الْمَاءِ، وَأَنَّهَا قِيعَانٌ وَغِرَاسُهَا: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو شَيْبَةَ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں نے سیدنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کو دیکھا، انہوں نے فرمایا: اے محمد! آپ میری طرف سے اپنی امت کو سلام پہنچا دیں اور انہیں یہ بات بتا دیں: کہ جنت کی مٹی خوشبو والی ہے، اس کا پانی میٹھا ہے اور وہاں کی زمین صاف ہے، اور اس میں پودے لگانے کا طریقہ - «سبحانَ اللَّهِ» - اور «الْحَمْدُ اللَّهِ» - اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» - اور اللہ اکبر اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» - پڑھنا ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» کے الفاظ کے بغیر اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ابوشیبہ کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (539)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3462، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10363، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 512»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16863 in Urdu