🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا .
باقی رہ جانے والی نیکیوں، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16866
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَأَلَتْ أُمُّ هَانِئٍ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ ثَقِيلَةٌ فَعَلِّمْنِي دَعَوَاتٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِنَّ، قَالَ:" قُولِي: سُبْحَانَ اللَّهِ مِائَةَ مَرَّةٍ تَعْدِلُ مِائَةَ رَقَبَةٍ تُعْتَقُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَاحْمَدِي اللَّهَ مِائَةَ مَرَّةٍ تَعْدِلُ مِائَةَ فَرَسٍ مُلْجَمٍ يُحْمَلُ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَكَبِّرِي اللَّهَ مِائَةً [ مَرَّةٍ ] تَعْدِلُ مِائَةَ بَدَنَةٍ مُقَلَّدَةٍ تُهْدَى إِلَى بَيْتِ اللَّهِ، وَوَحِّدِي اللَّهَ مِائَةَ مَرَّةٍ لَا يُدْرِكُكِ ذَنْبٌ بَعْدَ الشِّرْكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک بھاری بھرکم عورت ہوں، آپ مجھے ایسی دعاء کی تعلیم دیجئے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم «سبحان الله» 100 مرتبہ پڑھو، یہ ایک سو غلاموں کے برابر ہو گا، جنہیں اللہ کی رضا کے لئے آزاد کیا گیا ہو، تم «الحمد لله» 100 مرتبہ پڑھو، یہ اللہ کی راہ میں سواری کے لیے دیے جانے والے لگام والے 100 گھوڑوں کے برابر ہو گا، تم ایک سو مرتبہ «الله اكبر» پڑھو! یہ 100 اونٹوں کے برابر ہو گا، جن کے گلے میں ہار ڈال کر انہیں بیت اللہ کی طرف ہدی کے طور پر بھیجا گیا ہو، اور تم ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اعتراف کرو، تو شرک کے بعد کوئی گناہ تم تک نہیں پہنچ سکے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16866]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8024)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8024»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16866 in Urdu