🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا .
باقی رہ جانے والی نیکیوں، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16868
وَعَنْ سَلْمَى أُمِّ بَنِي أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي بِكَلِمَاتٍ وَلَا تُكْثِرْ عَلَيَّ. قَالَ:" قَوْلِي: اللَّهُ أَكْبَرُ عَشْرَ مَرَّاتٍ، يَقُولُ اللَّهُ: هَذَا لِي، وَقُولِي: سُبْحَانَ اللَّهِ عَشْرَ مَرَّاتٍ، يَقُولُ اللَّهُ: هَذَا لِي، وَقُولِي: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، يَقُولُ: قَدْ فَعَلْتُ، فَتَقُولِينَ عَشْرَ مِرَارٍ، وَيَقُولُ: قَدْ فَعَلْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ سلمیٰ یا جو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے بچوں کی والدہ ہیں، اور سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کچھ کلمات کے بارے میں بتائیے، لیکن وہ زیادہ نہ ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دس مرتبہ «الله اكبر» پڑھو! تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ میرے لئے ہے، تم دس مرتبہ «سبحان الله» پڑھو! تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ میرے لئے ہے، تم «اللهم اغفرلي» (اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے) پڑھو! اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے ایسا کر دیا، تم یہ دس مرتبہ پڑھو گی، تو اللہ تعالیٰ (ہر مرتبہ) یہی فرمائے گا: ”میں نے ایسا کر دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16868]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (302/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16868 in Urdu