الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ .
حمد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16882
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَجِبْتُ مِنْ قَضَاءِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْمُؤْمِنِ إِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ حَمِدَ رَبَّهُ وَشَكَرَ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةُ حَمِدَ رَبَّهُ وَصَبَرَ، الْمُؤْمِنُ يُؤْجَرُ فِي كُلِّ شَيْءٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ:" فِي كُلٍّ يُؤْجَرُ الْمُؤْمِنُ حَتَّى فِي أَكْلَتِهِ يَرْفَعُهَا إِلَى فِيهِ".
وَالْبَزَّارُ وَقَالَ:" يُؤْجَرُ فِي كُلِّ أَمْرِهِ، حَتَّى اللُّقْمَةَ يَرْفَعُهَا إِلَى فِيِّ امْرَأَتِهِ".
وَأَسَانِيدُ أَحْمَدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ بَعْضُ أَسَانِيدِ الْبَزَّارِ.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مؤمن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فیصلہ مجھے پسند ہے، اگر اس مومن کو بھلائی نصیب ہوتی ہے تو وہ اپنے پروردگار کی حمد بیان کرتا ہے، اور شکر کرتا ہے اور اگر اُسے کوئی مصیبت لاحق ہوتی ہے تو وہ اپنے پروردگار کی حمد بیان کرتا ہے اور صبر کرتا ہے، مؤمن کو ہر صورتحال میں اجر ملتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”مومن کو ہر کام میں اجر ملتا ہے، یہاں تک کہ اس کے کھانے میں جو وہ لقمہ اپنے منہ کی طرف بلند کرتا ہے (یعنی اُس کا بھی اجر ملتا ہے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اسے ہر کام میں اجر ملتا ہے، یہاں تک کہ اس لقمے کا بھی اجر ملتا ہے، جو وہ اپنی بیوی کے منہ کی طرف بلند کرتا ہے۔“ امام أحمد کی اسانید کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام بزار کی بعض اسانید بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16882]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1487 و 1492 و 1531 و 1575)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1490، 1579، 1495، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6119، وأخرجه مسند البزار برقم: 1138»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16882 in Urdu