🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ .
حمد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16888
وَعَنْ حُذَيْفَةَ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" بَيْنَا أَنَا أُصَلِّي إِذْ سَمِعْتُ مُتَكَلِّمًا يَقُولُ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ، وَلَكَ الْمُلْكُ كُلُّهُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ كُلُّهُ، إِلَيْكَ يَرْجِعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ، عَلَانِيَتُهُ وَسِرُّهُ، فَأَهْلٌ أَنْ تُحْمَدَ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي جَمِيعَ مَا مَضَى مِنْ ذُنُوبِي، وَاعْصِمْنِي فِيمَا بَقِيَ مِنْ عُمْرِي، وَارْزُقْنِي عَمَلًا زَاكِيًا تَرْضَى بِهِ عَنِّي". فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَاكَ مَلَكٌ أَتَاكَ يُعَلِّمُكَ تَحْمِيدَ رَبِّكَ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے بتایا: میں نماز ادا کر رہا تھا، اسی دوران میں نے کسی کہنے والے کو یہ کہتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ، وَلَكَ الْمُلْكُ كُلُّهُ، بِيَدِكَ الْخَيْرُ كُلُّهُ، إِلَيْكَ يَرْجِعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ، عَلَانِيَتُهُ وَسِرُّهُ، فَأَهْلٌ أَنْ تُحْمَدَ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي جَمِيعَ مَا مَضَى مِنْ ذُنُوبِي، وَاعْصِمْنِي فِيمَا بَقِيَ مِنْ عُمْرِي، وَارْزُقْنِي عَمَلًا زَاكِيًا تَرْضَى بِهِ عَنِّي»
”اے اللہ! ساری کی ساری حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے اور ساری کی ساری بادشاہی تیرے ہی لئے مخصوص ہے، اور ساری بھلائی تیرے ہی دست قدرت میں ہے، ہر معاملہ تیری ہی طرف لوٹتا ہے، خواہ وہ علانیہ ہو یا پوشیدہ ہو، تو اس بات کا اہل ہے کہ تیری حمد بیان کی جائے، بیشک تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے، اے اللہ! میرے جتنے گناہ گزر چکے ہیں، تو ان سب کی مغفرت کر دے اور باقی کی عمر میں، مجھے گناہوں سے محفوظ رکھنا، اور مجھے ایسا عمل نصیب کرنا جو پاکیزہ ہو، جس کی وجہ سے تو مجھ سے راضی ہو جائے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایک فرشتہ تھا جو تمہارے پاس آیا تھا تاکہ تمہیں اس بات کی تعلیم دے کہ تم نے اپنے پروردگار کی حمد کیسے بیان کرنی ہے؟“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16888]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (395/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16888 in Urdu