الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَذْكَارِ عَقِبَ الصَّلَاةِ .
نماز کے بعد اذکار کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16920
وَعَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ: صَلَّى رَجُلٌ إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي فَسَمِعَهُ حِينَ سَلَّمَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ".
ثُمَّ صَلَّى إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَسَمِعَهُ حِينَ سَلَّمَ يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ، فَضَحِكَ الرَّجُلُ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ: مَا أَضْحَكَكَ؟! فَقَالَ: إِنِّي صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

عون بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پہلو میں نماز ادا کی، جب انہوں نے سلام پھیرا، تو اس شخص نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ» ”اے اللہ! بے شک تو سلامتی عطا کرنے والا ہے، سلامتی تیری طرف سے حاصل ہوتی ہے، تو برکت والا ہے، اے جلال اور اکرام والے!“۔
پھر اس شخص نے ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں نماز ادا کی، تو اس نے انہیں بھی سلام کے بعد اس کی مانند کلمات کہتے ہوئے سنا، وہ شخص ہنس پڑا، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے دریافت کیا: تم کس بات پر ہنسے ہو؟ اس نے بتایا: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پہلو میں نماز ادا کی تھی، تو میں نے انہیں بھی اس کی مانند کلمات پڑھتے ہوئے سنا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ (کلمات) پڑھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16920]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13288)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13112»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 16920 in Urdu