الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ مَا يَفْعَلُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَصْرِ .
صبح مغرب اور عصر کی نماز کے بعد آدمی کیا کرے؟
حدیث نمبر: 16947
وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَأَنْ أَجْلِسَ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ إِلَى أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" لَأَنْ أُصَلِّيَ الْغَدَاةَ وَأَذْكُرَ اللَّهَ تَعَالَى حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ شَدٍّ عَلَى الْخَيْلِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ".
وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں صبح کی نماز کے بعد سے لے کر سورج طلوع ہونے تک بیٹھ کر (یعنی اللہ کا ذکر کرتا رہوں) یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلام آزاد کر دوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد اللہ کا ذکر کرتا رہوں، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سورج طلوع ہونے تک، اللہ کی راہ میں دینے کے لیے گھوڑے تیار کرتا رہوں۔“ ان دونوں سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16947]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3090)، أخرجه مسند البزار برقم: 1299»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16947 in Urdu