الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ مَا يَقُولُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ .
آدمی صبح اور مغرب کی نماز کے بعد کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 16962
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَتْ: كَانَ أَبِي إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ جَلَسَ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ، لَا يَتَكَلَّمُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، فَرُبَّمَا كَلَّمْتُهُ فِي الْحَاجَةِ فَلَا يُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ ثُمَّ قَرَأَ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ مِائَةَ مَرَّةٍ قَبْلَ أَنْ يَتَكَلَّمَ، فَكُلَّمَا قَرَأَ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ غُفِرَ لَهُ ذَنْبُ سَنَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُشَيْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُشَيْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیده اسماء بنت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میرے والد جب صبح کی نماز ادا کر لیتے تھے تو وہ قبلہ کی طرف رخ کر کے بیٹھے رہتے تھے اور سورج نکلنے تک کوئی کلام نہیں کرتے تھے، بعض اوقات میں کسی کام کے سلسلے میں انہیں مخاطب کر لیتی تھی، لیکن وہ میرے ساتھ کوئی بات نہیں کرتے تھے، میں نے دریافت کیا: اس کی وجہ کیا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد، کسی کے ساتھ کلام کرنے سے پہلے 100 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے گا، تو جب بھی وہ ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے گا، تو اس کے ایک سال کے گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن قشیری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16962]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن قشیری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16962]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (96/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 16962 in Urdu