🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا .
نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16978
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ حَتَّى يَسْمَعَ أَصْحَابُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ لِي عِصْمَةً - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي جَعَلْتَ إِلَيْهَا مَرْجِعِي - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز ادا کر لیتے تھے تو آپ بلند آواز میں یہ کلمات پڑھتے تھے، یہاں تک کہ آپ کے اصحاب سن لیتے تھے، آپ یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ لِي عِصْمَةً»
”اے اللہ! تو میرے لئے میرے دین کو ٹھیک رکھنا، جسے تو نے میرے لیے بچاؤ کا ذریعہ بنایا ہے۔“
یہ کلمات آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي»
اے اللہ! تو میرے لئے میری دنیا کو ٹھیک رکھنا، جس میں تو نے میری زندگی بنائی ہے۔“
یہ کلمات آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے۔
«اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي جَعَلْتَ إِلَيْهَا مَرْجِعِي»
”اے اللہ! تو میرے لئے میری آخرت کو ٹھیک رکھنا، جس کی طرف تو نے میرا لوٹنا بنایا ہے۔“
یہ کلمات آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے۔
«اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ»
”اے اللہ! میں تیری ناراضگی کے مقابلے میں، تیری رضامندی کی پناہ مانگتا ہوں“۔
یہ آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے۔
«اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ»
”اے اللہ! میں تیرے سزا دینے کے مقابلے میں، تیرے معاف کرنے کی پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ آپ تین مرتبہ پڑھتے تھے۔
«اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ»
”اے اللہ! جسے تو عطا کرے، اس کے لیے کوئی رکاوٹ بننے والا نہیں ہے، اور جسے تو عطا نہ کرے اسے کوئی دینے والا نہیں ہے، اور تیرے مقابلے میں کسی کوشش کرنے والے کی کوشش نفع نہیں دیتی ہے۔“

یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن اسحاق بن طلحہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16978]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7102»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16978 in Urdu